۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر

حوزہ/ سربراہ پیروان ولایت جموں و کشمیر نے کہا کہ موجودہ دور میں حضرت فاطمہ زہرا کے عظیم الشان دانشگاہ کے خلاف جو پروپیگنڈے آزمائے جارہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اور دشمن کے ان حربوں و ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے امت مسلمہ کو چاہئے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت پر پیروان ولایت جموں و کشمیر نے خاتون جنت کو خراج عقیدت پیش کیا ہے تنظیم کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے خاتون جنت کے یوم شہادت پر عالم بشریت تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے آپ کی سیرت کو عالم بشریت کے لئے رول ماڈل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے حیات اقدس کے ایک ایک لمحہ میں لامثال دروس ہیں اگر عالم بشریت بالخصوص امت مسلمہ ان دروس کو حاصل کرکے ان پر عمل پیرا ہوجائیں تو تمام سیاسی سماجی و اقتصادی مسائل و مشکلات کا خاتمہ یقینی بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے میں خواتین کو جس طرح چلینجز درپیش ہیں ان چلینجز کا واحد حل سیرت حضرت زہرا سلام اللہ علیھا میں مضمر ہے۔

مولانا نے کہا کہ موجودہ دور میں حضرت فاطمہ زہرا کے عظیم الشان دانشگاہ کے خلاف جو پروپیگنڈے آزمائے جارہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اور دشمن کے ان حربوں و ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کے لئے امت مسلمہ کو چاہئے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل مرتب دیں۔

مولانا نے کہا کہ تشیع کے لبادہ میں ایک ملا نما ٹولہ حضرت زہرا کو توہین کرانے کے درپے ہیں اور امت مسلمہ کے مابین پھوٹ ڈالنے کے درپے ہیں اس ٹولہ سے بیدار رہنے کی ضرورت ہیں مولانا نے کہا کہ ایام فاطمیہ ایک تحریک ہے اس تحریک کو منظم طریقے سے ابھارنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .